تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا نے اصفہان کے "فولاذ شہر" فٹ بال گراؤنڈ میں عسکری وردی میں ملبوس بچوں کی تصاویر نشر کی ہیں۔
ایران انٹرنیشنل ویب سائٹ کے مطابق یہ بچے ایران کپ کے سلسلے میں اصفہان کے ذوب آہن اور تہران کے برسبولیس کلبوں کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ سے قبل نمودار ہوئے۔
آخری چند برسوں میں یہ رواج عام ہو گیا ہے کہ حریف ٹیموں کے فٹ بال گراؤنڈ میں داخلے کے موقع پر اُن کے ہمراہ بچے ہوتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کا ہاتھ تھام رکھا ہوتا ہے۔
اس رجحان کا مقصد آنے والی نسلوں کی کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ایران کپ کے فائنل سے قبل جو انوکھا منظر دیکھنے میں آیا اس نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا۔
ایران انٹرنیشنل ویب سائٹ کے مطابق ایرانی نظام ماضی میں بچوں کو فوجیوں کی حیثیت سے عراق ایران جنگ کے میں استعمال کر چکا ہے۔ معلوم رہے کہ اس جنگ میں ایرانی تنظیم باسیج کے پیروکار 36 ہزار طلبہ مارے گئے تھے۔