ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا تیسرا میزائل تجربہ، ٹرمپ حامی

Last Updated On 02 August,2019 11:21 pm

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران تیسرا میزائل تجربہ کر ڈالا۔ حیران کن طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے آٹھ روز کے دوران تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ ملک کے جنوبی علاقے میں کیا گیا، یہ میزائل تجربہ جاپانی علاقے کے قریب سے کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا ہے کہ میزائل کی پرواز کافی نیچے تھی۔ اس میزائل نے 220 کلو میٹر کا راستہ کامیابی سے طے کیا۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائیل کا تجربہ سنگاپور معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کم٘ جونگ اُن اپنے دوست صدر ٹرمپ کو مایوس نہیں کرنا چاہیں گے، چیئرمین کم جونگ اُن کا اپنے ملک کے بارے میں بہت خوبصورت اورعظیم نظریہ ہے، صرف امریکا میں مَیں بحثیت صدر اس نظریے کو حقیقت بنا سکتا ہوں۔
 

 

Advertisement