پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا ان کے خلاف جارحانہ اقدامات پر تلا ہوا ہے، امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو ہر مسئلے کی دوا سمجھنا مضحکہ خیز ہے. اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت چار ملکوں نے مشترکہ خط میں رکن ممالک سے مزید پابندیو٘ں کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا کہ امریکہ کوپابندیاں عائد کرنے کا جنون ہے اور واشنگٹن جزیرہ نما کوریا کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے ہوشیار رہنا ہو گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے حالیہ معاہدے کے باوجود جارحانہ اقدامات پر تُلا ہوا ہے۔ امریکہ کا پابندیوں کو ہر مسئلے کی دوا سمجھنا نہایت مضحکہ خیز ہے۔