اقوام متحدہ کا اہم اعلان، پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیدیا

Last Updated On 21 June,2019 10:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دینا پاکستان کی اہم کامیابی کہا جا رہا ہے۔

عالمی ادارے اور ممالک سیکیورٹی صورتحال جاننے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔

پاکستان گزشتہ دوسال سے پابندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مثبت نتائج نکلیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری ہونے پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا۔
 

Advertisement