اقوام متحدہ امن مشن نے پاکستان سے دوبارہ اہلکار مانگ لئے

Last Updated On 16 April,2019 05:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے پولیس کے بہترین افسران اور جوانوں کی ازسرنوفہرست مرتب کی ہے۔ ہائی کورٹ نے اقربا پروری کے الزامات پر سابقہ فہرستیں مسترد کر دی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت، کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ امن مشن کے لیے منتخب اہلکاروں میں 20 فیصد خواتین اہلکار بھی شامل ہونگی۔ منتخب کئے گئے 500 جوانوں کی تربیت جولائی اور اگست میں ہوگی۔

پنجاب پولیس سے 197، سندھ سے 153، کے پی کے 72 اور بلوچستان سے 36 جوان منتخب کیے گئے ہیں۔ اسلام اباد سے 12، آزاد جموں کشمیر 8 اور جی بی سے 6 اہلکار منتخب کیے گئے ہیں۔

موٹروے، ایف آئی اے، نیب، آئی بی اور دیگر اداروں سے 16 اہلکار منتخب کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا منتخب افسران اور اہلکاروں کے ٹیسٹ کے لیے وفد جولائی میں پاکستان پہنچے گا۔

 

Advertisement