نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں اقوام متحدہ آفس کے سامنے امریکا میں مقیم پاکستانی، کشمیریوں اور سکھ برداری نے بھارتی دراندازی کے خلاف احتجاج کیا اور دشمن کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، جنگ مسلط کی گئی تو وہ ا سکا جواب دینا جانتا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونیوالے احتجاج میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، بچے بھی پاکستانی پرچم اٹھائے پیش پیش نظر آئے۔ احتجاج میں شریک افراد نے بینرز اور پلے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا تھا وہ پاک فوج کے ساتھ ہیں، پاک فوج ملک کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھ برادری کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان کا کہنا ہے بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے اور خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔