'نوبل پیس پرائز فار عمران خان' سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Last Updated On 01 March,2019 06:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے پاکستان کے فیصلے پر اپنے اور پرائے سب نے وزیراعظم عمران خان کو سراہنا شروع کر دیا۔ عمران خان کو نوبل پیس پرائز دینے کے لیے امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر 21 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے۔

امریکی اسٹینڈ اَپ کامیڈین جیریمی میک لیلن نے عمران خان کو امن پرائز دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک صارف نے عمران خان کو امن کا سفیر قرار دے دیا۔ عمران خان کو نوبل پیس پرائز دینے کے لیے امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر 21 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کی آپ کے جذبہ خیر سگالی سے اربوں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی صحافی سمیتا شرما نے لکھا  بہت شکریہ عمران خان ۔ برکھا دت نے بھی عمران خان کے اعلان کو سراہا۔ سابق آرمی کرنل اجے شکلا نے کشیدگی کو سنبھالنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں ایک مدبر کا کردار ادا کیا۔ بھارتی افسانہ نگار کرشن پرتاپ سنگھ نے لکھا عمران خان نے مودی کو چِت کر دیا۔
 

Advertisement