امریکا نے شمالی کوریا کا کوئلے سے بھرا جہاز قبضے میں لے لیا

Last Updated On 10 May,2019 12:24 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایٹمی تنازع پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر شمالی کوریا کا کارگو جہاز اپنے قبضے میں لے لیا، جہاز میں 3 ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ موجود ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا باربردار جہاز قبضے میں لے لیا گیا ہے جس میں تین ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ موجود ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کی گئی، شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

واضح رہے شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایٹمی معاہدہ طے پانے کے قریب تھا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے مابین ملاقات میں اختلاف پیدا ہو گیا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔
 

Advertisement