پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اطلاعات جنوبی کوریا سے موصول ہوئی ہے۔ ان میزائلوں نے جاپان کے سمندر کی جانب 70 سے 200 کلو میٹر تک پرواز کی۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائل تجربے شمالی کوریا کے مشرقی حصے سے کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے آگاہ ہے اور اس طرح کی اہم مانیٹرنگ کو جاری رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد یہ شمالی کوریا کی جانب سے پہلا میزائل تجربہ ہے اور ویتنام سمٹ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور امریکی صدر ٹرمپ کی بلا نتیجہ ملاقات کے بعد بھی پہلا میزائل تجربہ ہے۔