پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے پانچ سینئر اہلکاروں کو سزائے موت دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے امریکہ میں تعینات سفیر کم چول سمیت وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں کو سزائے موت دی گئی۔ ان سینئر اہلکاروں کو سزائے موت جاسوسی کے الزام میں دی گئی۔ سزائے موت پانے والوں میں شامل کم چول حال ہی میں سربراہ کم جونگ ان کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا حصہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق کم چول شمالی کوریا کے خاص جوہری سفیر تھے جو کہ امریکہ میں تعینات تھے۔ مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں سمیت کم چول کو مارچ میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور دیگر جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی ان کے نام سامنے نہیں آسکے۔