پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما غیر فوجی علاقے میں ملے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اُن سے دوبارہ مل کر خوش ہوئے۔
امریکی صدر نے تاریخ رقم کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے صدر بن گئے۔ امریکی صدر نے شمالی اور جنوبی کوریا کی بارڈر لائن پر کم جونگ اُن سے ہاتھ ملایا۔
اس کے بعد وہ بیس قدم شمالی کوریا کے علاقے میں بھی گئے، اس کے بعد ٹرمپ کے ہمراہ دونوں رہنما جنوبی کوریا آئے جہاں ان کی جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے بھی ملاقات ہوئی۔
ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے ملاقات خوش گوار موڈ میں ہوئی۔ امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے صدر کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جولائی میں جنوبی کوریا سے دوبارہ مذاکرات ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔