امریکی صدر ٹرمپ بنے گھن چکر، ایک ہزار کیڈٹس سے ہاتھ ملانا پڑ گیا

Last Updated On 31 May,2019 09:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر گھن چکر بن گئے، ائیرفورس اکیڈمی کی گریجوایشن تقریب میں ایک ہزار کیڈٹس سے ہاتھ ملانا پڑ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو میں ائیر فورس اکیڈمی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے دوگھنٹے میں نو سو نوے کیڈٹس اور دیگر سینئر افراد سے ہاتھ ملایا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا انہیں آفر کی گئی کہ صرف سینئر سے ہاتھ ملا لیں جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔
 

Advertisement