امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے

Last Updated On 28 June,2019 11:54 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے۔ صحافیوں کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں کئی ممالک کےسربراہوں سے ملیں گے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔

روس کے صدر پیوٹن سے امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ اس سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ وہ صدر پیوٹن کو کیا کہیں گے۔


 

Advertisement