واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید تین سو ارب ڈالر کے محصولات لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی کشیدگی میں معاہدے کی بھی امید ہے۔ ادھر چین نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کی تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتیں ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے لگی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اگر ضروری ہوا تو تین سو ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر محصولات بڑھا دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں دلچسپ چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن چینی چیزوں پر محصولات بڑھائیں گئے؟
ادھر چین نے بھی 60 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر محصولات بڑھا دیے ہیں۔ دوسری جانب چین نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے
کہ وہ امریکا جانے سے پرہیز کریں۔