ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس سے ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی، پندرہ تاحال لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد ستر ہوگئی، ایک لاکھ اڑتیس ہزار افراد تک پانی جبکہ چوبیس ہزار تک بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔
متاثرہ علاقوں میں ہزاروں ریسکیو اہلکار لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں تاہم مکمل بحالی میں کافی وقت درکار ہو گا۔ سمندری طوفان کے سبب موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے درياؤں ميں طغيانی کے باعث کانٹو اور کوشن کے علاقے سیلاب سے سب سے زيادہ متاثر ہوئے ہيں۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں ميں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں کی چھتوں پر محصور ہے۔