ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہوگئی، سولہ لاپتہ ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔
جاپان میں سمندری طوفان ہاگیبس سے تباہی، تیزہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔ پانچ لاکھ افراد تک بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ درجنوں ڈیم بھر جانے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ دریا پر بنا ریلوے پُل ٹوٹ گیا۔
ساٹھ سال کےتاریخی طوفان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو انتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔