ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا، تیز ہواؤں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کرنا پڑے۔
جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ہیگی بیز سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، تیز ہواؤں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے۔