بجلی سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین گاڑی، قیمت سب کو حیران کر دے

Last Updated On 13 November,2019 09:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لگژری گاڑی رکھنے کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے، ہالی ووڈ، بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں دنیا کی لگژری گاڑیوں پر متعدد فلمیں بھی بن چکی ہیں، لیکن کار کے حوالے سے ایک خبر جاپان سے آئی ہے جو حیران کن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق جاپانی کمپنی نے بجلی سے چلنے والی گاڑی متعارف کرا دی ہے، اس سپورٹس گاڑی کا نام اسپارک آول (Aspark Owl) ہے، یہ گاڑی بجلی سے چلنے والی تیز ترین گاڑی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گاڑی 1.9 فی سکینڈ میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب اور تیزی سے چل سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت حیران کن طور پر 5.1 ملین ڈالر (تقریباً 70 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

یاد رہے کہ اسپارک آل گاڑی کو ماسانوری یوشیدا نے 2005ء میں متعارف کرایا تھا۔