صدر مملکت جاپان کے دورے پر روانہ، شہنشاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی تقریب میں شریک ہونگے

Last Updated On 20 October,2019 12:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے. عارف علوی شہنشاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہونگے، تقریب میں 100 سے زائد ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے.

ترجمان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کے تقریب میں شرکت کریں گے، جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، جاپان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔