اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 سمتبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔
وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کی سمری بھی بھجوا دی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کریں گے، عارف علوی کے خطاب سے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔