مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں: صدر مملکت عارف علوی

Last Updated On 29 August,2019 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، بھارت دنیا کو بے وقوف بنا نے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر مملک عارف علوی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان سے مذاکرات کرنے سے انکار کر رہا ہے بلکہ بھارت اسے ایک مسئلہ ہی نہیں سمجھ رہا حقیقت تو یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا ملٹری اوبزرور گروپ آف انڈیا اینڈ پاکستان بھارت میں ہے اور پاکستان میں بھی کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت جو بھی کہنا چاہتا ہے کہہ سکتا ہے لیکن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم جنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم چپ بھی نہیں رہ سکتے، اگر انڈیا جنگ چاہتا ہے تو یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں، دنیا کا کوئی بھی ملک ہم سے اپنے دفاع کا حق نہیں چھین سکتا۔
 

Advertisement