اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کر لیا گیا، صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے، جو 30 اگست بروز جمعہ شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال 13 اگست کو ختم ہو چکا ہے، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، ایوان زیریں کا اجلاس 2 ستمبر بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔