اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 116 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ مختلف شخصیات کو شعبہ ہائے زندگی میں بہتر خدمات کے عوض عطا کیے گئے ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب 23 مارچ 2020 کو یوم پاکستان کے موقع پر ہوگی۔
پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کے سانگ ٹاؤ، چین کے ژونگ شان، متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زید النہیان، امریکا کی شیلا جیکسن لی کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ سندھ سے ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کو بہادری میں ہلال شجاعت، پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کی مس ژاؤ بیگ کو ہلال امتیاز، الیکٹرانکس میں پنجاب کے خالد داد خان، عوامی خدمات/ قومی سلامتی کیلئے میجر (ر) اعظم سلمان خان (پنجاب)، عوامی خدمات کے عوض قاری سید صداقت علی (پنجاب) کو ہلال امتیاز، پاکستان کے لئے خدمات کے عوض امریکا کے سینیٹر لنڈسے گراہم کو ہلال قائداعظم، پاکستان کیلئے خدمات کے عوض برطانیہ کی بیرونیس سعیدہ حسین وارثی، گینگ ژانگ (چین)، باختی بک شابربیوو (قازقستان) کو ستارہ پاکستان، بہادری میں ملک خادن شہید، ملک فضل الرحمن شہید (جنوبی وزیرستان)، ملک گل شامد خان عرف میٹورکی شہید (شمالی وزیرستان)، میاں شاہ جہان شہید (کے پی کے )، ملک محمد ایاز شہید (باجوڑ ایجنسی)، ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (کے پی کے ) کو ستارہ شجاعت، پاکستان کے لئے خدمات کے عوض ڈاکٹر شہزاد نسیم (سنگاپور)، ڈاکٹر زید احمد المہاسین (اردن)، پروفیسر جاوید اقبال (پنجاب)، ڈاکٹر آصف محمود (امریکا)، نجیب اللہ غوری (امریکا)، ڈاکٹر پاویل بیم (جمہوریہ چیک)، ڈاکٹر سیلامک کلک (ترکی)، ڈاکٹر بریسلیوگاسو (کروشیا) کو ستارۂ امتیاز ،ضیا آفتاب (پنجاب) کو انجینئرنگ (الیکٹرانکس)، صفدر معاویہ (پنجاب)، انجینئرنگ (مکنیکل)، ریحان ماجد (سندھ) انجینئرنگ (مکنیکل/ ایئر سپیس)، ڈاکٹر رضوان حسین (پنجاب) سائنس (کیمسٹری)، عبدالقیوم (پنجاب) انجینئرنگ (مکینکل)، محمد الیاس (پنجاب) انجینئرنگ (کان کنی)، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی (پنجاب) سائنس (فزکس، نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر (کے پی کے ) تعلیم، ڈاکٹر کامران واصفی (میڈیسن)، اسرار احمد (ابن صافی) (مرحوم)، ادب، مفتی محمد تقی عثمانی (سندھ) عوامی خدمات، عالم راضی جعفر حقوی (سندھ) عوامی خدمات، محمد جاوید آفریدی (کے پی کے ) عوامی خدمات، احمد اللہ ، ریحان حسن (ہائر ٹیکس پیئر)، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کو عوامی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز دیا گیا۔
سید فرمان حسین (کے پی) سائنس، کیمسٹری، محمد ہارون (کے پی) انجینئرنگ (کان کنی)، محمد فاروق (پنجاب) سائنس (فزکس)، ڈاکٹر لیاقت علی (پنجاب) نیوکلیئر انجینئرنگ، ڈاکٹر شبانہ وسیم (پنجاب) کیمسٹری سائنس، نثار حسین چغتائی (پنجاب) کیمیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد حماد اصغر (پنجاب) فزکس سائنس، جاوید احمد صدیقی (سندھ) الیکٹرانکس سائنس، مرزا رضوان بیگ (پنجاب) فزکس سائنس، ڈاکٹر سارہ قیصر (پنجاب) کیمسٹری سائنس، جاوید احمد (پنجاب) مکینیکل، طاہر محمود حیات سول انجینئرنگ، نسیم اختر آف گجرات (پنجاب) آرٹس (ایمبرائیڈرڈ مکمل قرآن)، ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی (سندھ) میوزک، فضل عباس جٹ (پنجاب) گائیکی، غلام عباس (پنجاب) موسیقی، وارث بیگ (پنجاب) گائیکی، سائیں ظہور احمد (پنجاب) گائیکی، راحیلہ خانم عرف دیبا خانم (پنجاب) اداکاری، ڈاکٹر مسرت حسن (پنجاب) پینٹنگ، استاد خورشید حسین (سندھ) طبلہ نواز، استاد ابو محمد قوال (سندھ) قوالی، غلام محی الدین (پنجاب) اداکاری، ساحر علی بگا (گائیکی)، حسن سدپارہ (مرحوم) (گلگت بلتستان) کوہ پیمائی، ماسٹر ایوب کو عوامی خدمات کے بدلے تمغہ حسن کارکردگی صدارتی ایوارڈ، لی ریانون (آسٹریلیا)، کیرن زؤٹر (بیلجیئم)، یاسمین قریشی (یو کے )، رحمن چشتی (یوکے ) علی ساحین (ترکی)، محمد بلتا (ترکی)، لارڈ قربان حسین (یوکے )، عبداللہ سعید الغفیلی (یو اے ای) کو پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں ستارہ قائد اعظم، شاہ گل حیات، محمد زکریا (گلگت بلتستان)، محمد آصف بھٹی، زاہد اللہ، محمد نوید اختر، امجد حسین، رانا طارق محمود چوہان (پنجاب)، صلاح احمد (بلوچستان)، احمد رضا (پنجاب) ، ثاقب حسن (سندھ) اور محمد طاہر (کے پی کے ) کو شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ شجاعت، خالد محبوب (پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم السید (مصر) کو پاکستان کے لئے خدمات پر اور ڈاکٹر فائزہ امتیاز (پنجاب) کو کیمسٹری (سائنس) کے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر محمد فاروق ظفر (پنجاب) میٹالرجی/ مٹیریل سائنس، محسن علی (کے پی) مکینیکل انجینئرنگ، ساجد محمود (اسلام آباد) میٹالرجی/مٹیریل سائنس، محمد فاروق مرزا، مکینیکل انجینئرنگ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید تقی احمد (پنجاب) الیکٹرانکس، ڈاکٹر شاہ ناز پروین (سندھ)، کیمسٹری، یوسف سلیم اکیڈمک ڈسٹنکشن، رضوان بیگ، فیشن ڈیزائنر، نعیم پاشا (کے پی) آرٹس، فقیرو (سندھ) سکلپچر آرٹس، قیصر بیگ (پنجاب) آرٹس، سید زبیب مسعود شاہ (پنجاب نعت خوانی،صنم ماروی (سندھ) موسیقی، فہمیدہ ریاض (مرحومہ) شاعری و ادب، ملک فدا الرحمن (پنجاب) صحافت، محمد عثمان (مرحوم) عوامی خدمات، فریحہ رزاق (مرحومہ) سندھ عوامی خدمات، سبین شاہ (سندھ)عوامی خدمات، خالد محمود (پنجاب)عوامی خدمات، اعجاز احمد (پنجاب) عوامی خدمات، پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع (بلوچستان) تعلیم، محمد اختر چودھری (اے جے کے )عوامی خدمات، ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل (بلوچستان)سماجی خدمات اور کامران لاشاری کو عوامی خدمات کے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ماریان جین موریسن (یوکے )کو پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر تمغہ خدمت سے نوازا گیا۔