اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی شخصیات نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
صدر عارف علوی نے فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا شر پسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ریاست دشمن عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیرداخلہ اعجاز شاہ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔