اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عید کے اعلان کے بعد صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنمائوں نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر پر مبارکباد دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد، اخوت اور ایثار کو فروغ دینا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں خوشیوں سے بھرپور دن عطا کیا۔ عیدکی حقیقی مسرت ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنےسےحاصل ہوتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی مسرت ضرورت مندوں کو خوشبوں میں شریک کرنے سے حاصل ہوتی ہے، حکومت نے ملکی خوشحالی کے لیے درست سمت میں سفر کا آغاز کر دیا، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی مسرت ضرورت مند عزیزو اقارب کوخوشیوں میں شریک کرکے ہی حاصل ہوسکتی ہے، یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔ بخل، حسد، لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات کے بجائے سخاوت پر مبنی جذبہ کو فروغ دیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا۔ ہم وطن کو مشکلات سے نکال کر ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں ڈھالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی کا مثالی گہوارہ بنائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا گہوارہ جس کو دیکھنے کے لیے ہم سب کی نگاہیں منتظر ہیں۔ اللہ تعالی آج کے دن کو تمام لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن بنائے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جیل سے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں ملک کیلئے دعائیں کیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچائے۔ میری عید ان لوگوں کے نام ہے جو پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوام کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و خوشحالی کیلئے دعاگو ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ رمضان کی اصل روح صبر و عاجزی ہے، اس جذبے کی رمضان کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہیئے،عید کے موقع پر ملک کی غریب عوام کے لئے فکرمند ہوں، عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے نتیجے میں گزر بسر نہ ہونے کے باعث آہیں بھرنے پر مجبور ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مریم نواز شریف نے بھی تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید الاضحی والد کیساتھ جیل میں گزارنے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو والدین کے بغیر گزار رہی ہوں۔ والد سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔میری عید اس دن ہوگی جب میرے والد گھر آئیں گے۔
گزستہ عید الضحی والد کے ہمراہ جیل میں گزارنے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو اپنے والدین کے بغیر گزار رہی ہوں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 4, 2019
والد سے ملنے نہیں دیا گیا۔
نوازشریف عید الضحی ، رمضان اور عید الفطر جیل میں اسلیئے گزار رہے ہیں کیونکہ انہوں نے آئین پاکستان پر عمل کرنے کے مطالبے کا جرم کیا ہے۔ https://t.co/sPcFJKRp6g