کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعلوی نے سٹی ریلوے کالونی میں انجن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے ریلوے کے اسسٹنٹ ڈرائیورراشد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سٹی ریلوے کالونی میں ریلوے کے اسسٹنٹ ڈرائیور راشد کے گھر پہنچے، مرحوم ڈرائیور راشد کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ ڈرائیور ریلوے راشد گزشتہ ہفتے سٹی ریلوے اسٹیشن پر انجن کی مرمت کے دوران آگ لگ جانے سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا تھا۔