وزیراعظم نےنمازعید اسلام آباد میں ادا کی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

Last Updated On 05 June,2019 10:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے عید کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی، وزیراعظم عمران خان نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملک کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز ادا کی اور عوام سے عید ملی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کی نماز اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر بلوچستان امان اللہ خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید کی نماز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ادا کی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید الفطر کی نماز لاہور کی بادشاہی مسجد جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس لائنز میں ادا کی- وزیراعلیٰ پنجاب نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں سے عید ملے اوریاد گار شہدا پر حاضری دی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید کی نماز کراچی، وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ادا کی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عید کی نماز گڑھی خدا بخش میں ادا کی، نماز کی ادائیگی کے انہوں نے شہریوں سے عید بھی ملی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عیدالفطر کی نماز سکھر اور یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں ادا کی، لیگی رہنما رانا ثنااللہ نےعید کی نماز فیصل آباد میں پڑھی۔
 

Advertisement