لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پہلی عید والدین کے بغیر گزار رہی ہیں، گذشتہ عید الاضحی جیل میں والد کے ساتھ گزاری تھی۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا جرم آئین پر عمل کرنے کا مطالبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج عید جیل میں گزار رہے ہیں۔ مریم نواز نے شکوہ کیا کہ والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
گزستہ عید الضحی والد کے ہمراہ جیل میں گزارنے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو اپنے والدین کے بغیر گزار رہی ہوں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 4, 2019
والد سے ملنے نہیں دیا گیا۔
نوازشریف عید الضحی ، رمضان اور عید الفطر جیل میں اسلیئے گزار رہے ہیں کیونکہ انہوں نے آئین پاکستان پر عمل کرنے کے مطالبے کا جرم کیا ہے۔ https://t.co/sPcFJKRp6g
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پہلی عید والدین کے بغیر گزار رہی ہوں، انھوں نے گذشتہ عیدالاضحیٰ کا حوالہ بھی دیا کہ وہ عید انھوں نے والد کے ساتھ جیل میں گزاری تھی۔