کراچی: (دنیا نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا اور جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند جزبے کو سراہا۔
نیول چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسران اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے۔ پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔