اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی سے ایوان صدر میں گزشتہ روز ملاقات کی اور انھیں اپنے دورہ امریکہ سے متعلق آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کے دورے کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے اور عالمی معاملات سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا مناسب موقع میسر آیا۔
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ حالیہ اعلی سطحی دورہ امریکہ، پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں تعلقات بڑھانے کیلئے یہ دورہ مفید ثابت ہو گا۔