اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا۔ عامر ڈوگر نے کہا ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موخر کیا گیا۔
پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کی شام پانچ طلب کیا گیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا۔