کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پاکستان بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا۔
بحری مشق شمشیر البحر اور ترسیل بحر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق شمشیر بحر ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے، صدر مملکت کو جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔