لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور ان سے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے صدر عارف علوی کو چونیاں میں بچوں کے قاتل کی گرفتاری سے آگاہ کیا، صوبے میں پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ وزیراعلیٰ نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات پر بھی روشنی ڈالی۔
گورنر ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود رہیں ، انہوں نے صدرکو پنجاب میں صحت کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔