قحط کا مقابلہ: سینی گال میں ایک کروڑ20لاکھ درخت لگ گئے

Last Updated On 22 March,2020 06:49 pm

ڈاکار: (دنیا نیوز) گریٹ گرین وال منصوبے کا سب سے اہم جزو درخت ہیں۔ صرف سینی گال میں گزشتہ 10 سالوں میں قحط کا مقابلہ کرنیوالے ایک کروڑ 20 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔

2007ء میں شروع کئے گئے ’’گریٹ گرین وال‘‘ منصوبے کا مقصد صحرائے اعظم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رقبے کو قابو میں لانا ہے۔

اقوام متحدہ کے صحراؤں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سرگرم ادارے یو این سی سی ڈی کے سینئر رکن ابراہیم تھیاؤو کا کہنا ہے کہ صحرا کے حجم میں اضافہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ افریقہ کے 20 ممالک میں صحراؤں کو کم کرنا ہمارامقصد ہے۔