کرونا کی خبروں نے 30 سال سے گمشدہ یادداشت لوٹا دی

Last Updated On 20 March,2020 12:00 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس نے پوری دنیا کے ہوش اُڑا دئیے لیکن اسی کی وجہ سے ایک چینی شخص کی یادداشت 30 سال بعد واپس آ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ژو جیامنگ نامی شخص 1990 میں تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کیلئے صوبہ گوئی ژو پہنچا جبکہ وہ صوبہ ہوبے کے قصبے چی شوئی کارہائشی تھا۔

ایک حادثے میں اس کی یادداشت چلی گئی اور شناختی کارڈ گم ہو گیا جس کی وجہ سے شناخت ممکن نہ رہی، ایک رحم دل خاندان نے اسے پناہ دی۔ کرونا وائرس پھیلا تو ژوجیامنگ کے قصبے کا ذکر ہونے لگا اور قصبے کا نام سن کر اس کی یادداشت بحال ہو گئی۔