نیو یارک: (روزنامہ دنیا) سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سب کے ہوش اڑا دئیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جوڑا جب گھر واپس آیا تو وہ خوف زدہ ہوگیا کیونکہ اُن کے باورچی خانے میں کئی فٹ لمبا خطرناک سانپ موجود تھا جو میز پر رکھے انڈے نگل رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی فٹ لمبا سیاہ سانپ انڈا نگلنے کی کوشش کررہا ہے۔ خاتون کے مطابق وہ یہ منظر دیکھ کر خوف زدہ ہوگئیں تھیں مگر پھر اُن کے شوہر نے ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم گھر پہنچے تو سانپ کئی انڈے کھا چکا تھا۔امریکی جوڑے نے سانپ کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد وہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں کے ساتھ متعلقہ گھر پہنچے اور سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کیا۔