نیوزی لینڈ میں چوہوں کو زہریلے ڈرون سے مارنے کا فیصلہ

Last Updated On 17 March,2020 12:44 pm

آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کے جنگلات میں چوہے مقامی نایاب نسل کے جانوروں کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں اور اب انہیں تلف کرنے کے لئے زہر بھرے ڈرون استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنگلات میں چوہے کیوی کے نایاب پرندوں کے بچوں کو کھا جاتے ہیں جن کی بقا کو اب خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ان چوہوں کو ختم کرنے کیلئے ایک بہت بڑا ڈرون بنایا گیا ہے جس میں کئی سو کلو گرام زہر بھرا گیا ہے۔

اس سے قبل مشہور گلاپاگوس جزیرے پر سیاہ اور بھورے چوہوں کو مارنے کیلئے ڈرون سے ڈیڑھ ٹن زہر گرایا جا چکا ہے۔