ماسکو: (روزنامہ دنیا) ایڈونچر کی شوقین 6 سالہ روسی بچی کے سنو بورڈنگ کے شاندار مظاہرے نے سب کو دنگ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خطروں سے کھیلنا تو ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن کرتب بازی کے شوق میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو برف پوش ٹریک پر سنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔ ماسکو سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ بچی واسیلیسا ارماکوف ایک ماہر سنو بورڈر بننے کے لئے باقاعدہ تربیت بھی لے رہی ہے۔