لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا وائرس کے خطرے کے باوجود دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں منعقد ہونے والی اس سالانہ بین الاقوامی ریس میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے آئے 6ہزار سے زائد فراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔
واضح رہے کورونا وائرس کے خطرات کے سبب انتظامیہ کی جانب سے شرکاکو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے ، ہاتھ نہ ملانے اور ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔