مہلک وائرس کورونا نے تھائی لینڈ کے بندروں کو تڑپا کر رکھ دیا

Last Updated On 16 March,2020 03:56 pm

منیلا: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس، تھائی لینڈ کی سڑکوں پربندر بھوکے تڑپنے لگے

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا، تھائی لینڈ وہ ملک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے لوگ سیاحت کیلئے پہنچتے تھے مگر اب صورتحال بہت مختلف ہے ۔تھائی لینڈ آنیوالے سیاح سڑک پر گھومنے والے بندروں کو کھانا ڈالتے تھے البتہ اب صورتحال یہ ہے کہ بندر بھوک سے تڑپ رہے ہیں اور انہیں کھانا دینے والا کوئی بھی نہیں ہے ۔ بھوکے بندر ایک دوسرے سے لڑبھی رہے ہیں