کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے: وزیراعظم

Last Updated On 16 March,2020 03:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے ہم آہنگی سے صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ملک میں کرونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ معاون خصوصی ظفر مرزا ہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔