محکمہ تعلیم سندھ: پہلی سے آٹھویں کے طلبہ کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 16 March,2020 12:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کرتے ہوئے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبا کے مڈ ٹرم سکول کے نتائج دیکھ کر طالبعلموں کو پروموٹ کر دیا جائے، نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا، تمام سکولوں کو سکول بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم نے سکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔