گھوٹکی: (روزنامہ دنیا) کراچی میں قرنطینہ سنٹر سے فرار کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔
مشتبہ مریض کو کراچی کے ایک قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا جہاں اس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا تھا تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی وہ فرار ہو گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اب مشتبہ مریض کو گھوٹکی میں ہی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔
ادھر ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں لاہور میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی شامل ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔