اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو بھیجا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر قسم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ چین مین پاکستانی طلبہ کے والدین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے گا۔ اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔