اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی درخواست پر پاکستان نے وزیر مملکت کی سطح پر شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان سے شرکت کی درخواست کر دی ہے۔
پاکستان نے بھارتی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کی سطح پرکانفرنس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ خیال رہے کہ
بھارت کا سارک پلیٹ فارم کو تسلیم کرنا پاکستان کے موقف کی فتح ے۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 5 کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ آج دنیا کشمیر میں لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہترسمجھ سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دنیا اور خصوصاً ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو معاملے کا نوٹس لینا ہوگا۔