کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، حکومت نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 16 March,2020 02:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 'کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے'، کورونا وائرس سے بچاو، علامات اور احتیاط و علاج کے بارے حکومت نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کورونا سے خوفزدہ ہونے کے بجائے زیادہ بہتر تیاری سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔