لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں 21 سال سے بند گھر میں چوہوں نے ڈیرے ڈال لئے جس کے باعث پڑوسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے ‘‘نورماکوٹ’’ میں ایک مکان تقریباً اکیس سال سے خالی رہنے کے باعث چوہوں سمیت کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس پر شہریوں کو شدید تشویش ہے۔
پڑوسیوں نے متعلقہ ادارے کو شکایتی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے بند رہنے والے گھر سے چوہے اور دیگر زہریلے کیڑے ہمارے گھر بھی منتقل ہوسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیا جائے۔
شہریوں کی درخواست پر سٹی کونسل فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے گھر کو فروخت کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کوئی بھی خاندان اسے دوبارہ سے آباد کرسکے۔ کمبرلی نامی پڑوسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ گھر 1999 سے خالی ہے، اس کو استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔