میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں شہری کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کو چکمہ دینے کیلئے کھلونے کتے کو لے کر باہر نکل گیا اور کتے کو ٹہلانے کا ڈرامہ کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں کرونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔ شہریوں کو صرف ضروری کام یا ہسپتال جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایک نرمی یہ کی گئی کہ پالتو کتے رکھنے والے افراد کو مختصر وقت کیلئے کتے کو لے کر باہر نکلنے اور ہوا خوری کروانے کی اجازت ہے جس کا ہسپانوی شخص نے فائدہ اٹھایا تاہم پکڑا گیا اورجرمانہ بھی بھرا۔