بلغاریہ میں کرونا وائرس فیشن،دیدہ زیب ماسک بکنے لگے

Last Updated On 22 March,2020 01:05 pm

صوفیہ: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بلغاریہ میں خوبصورت ڈیزائن والے ماسک بکنے لگے جن پر بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ کی گئی ہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں سماجی کاموں کیلئے مشہور ایک کمپنی نے کرونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ میں حصہ ڈالتے ہوئے ایسے ماسک تیار کئے ہیں جو دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین ہیں اور جن پر جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ ہیں۔

اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماسک انسانی موڈ میں مسرت لا کر مرض سے پیدا ہونے والے خوف کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔