خود کو قرنطینہ کرنے والے بچوں کے لئے مفت کتابوں کا تحفہ

Last Updated On 24 March,2020 10:50 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) بین الاقوامی ای کامرس کمپنی نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی کوشش کرنے والے بچوں کیلئے زبردست سہولت متعارف کرا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے خود کوقرنطینہ کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لئے مفت کتابیں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت تک مفت کتابوں کی سروس جاری رہے گی جب تک کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال بہتر نہیں ہوجاتی یا تعلیمی ادارے معمول کے مطابق نہیں کھل جاتے۔

دنیا بھر کے بچوں کیلئے مختلف موضوعات کی کتابیں 6 زبانوں میں دستیاب ہیں اور وہ انہیں مفت پڑھ سکتے ہیں۔